اڈیشہ حکومت کی 1600 کروڑ مالیتی پراجکٹس کو منظوری

   

بھوبنیشور 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ حکومت نے فوڈ پراسیسنگ سیاحت اور اسٹیل کے شعبوں میں 1600 کروڑ روپئے مالیت کے مختلف پراجکٹس کو منظوری دی ہے جس کے ذریعہ کم و بیش 1450 افراد کو روزگار کا موقع فراہم ہوگا۔ ان پراجکٹس میں سرمایہ کاری کی تجویز کو سنگل ونڈو کلیرنس اتھاریٹی کے ایک اجلاس میں قطعیت دی گئی جس کی صدارت جمعرات کے روز اے کے ترپاٹھی نے کی تھی۔ اتھاریٹی کے ذریعہ آٹھ منصوبہ بند پراجکٹس جن میں سالانہ گنجائش والے 3600 میٹرک ٹن کے ٹاٹا گلوبل بیوریجس لمیٹیڈ کے چائے بلینڈنگ اور پیاکیجنگ کا شعبہ بھی شامل ہے جبکہ سیاحت کے شعبہ میں اپی جے سریندر پارک ہوٹلس لمیٹیڈ اور کامت ہوٹلس (انڈیا) لمیٹیڈ کا توسیعی کام بھی شامل ہے۔