اڈیشہ میں جنگلی ہاتھی نے تباہی مچا ئی، تین افراد کی موت

   

بھونیشور، 31 جولائی (یو این آئی) اڈیشہ کے ضلع ڈھینک نال کے جنگل سے متصل باگدھریہ گاؤں میں جمعرات کی صبح ایک جنگلی ہاتھی نے تباہی مچا دی۔ اس حملہ میں ہاتھی نے ایک خاتون سمیت تین افراد کو روند ڈالا۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔اس واقعہ کے بعد اب ہاتھیوں کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔دریں اثناء واقعہ میں علاقہ کے رہنے والوں کی المناک موت کے بعد اہل علاقہ نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا اور لوگوں نے ست میل چوک کے قریب سڑک بلاک کر دی جس کے باعث کئی گھنٹے تک ٹریفک میں خلل پڑا۔
حالات کشیدہ ہوتے ہی انتظامی اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔