بھوبنیشور ۔ 20 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ سے دو جہاز اڈیشہ کی بندرگاہ دھامرا پہنچے جس کے بعد مقامی لوگوں کو خوف ہونے لگا کہ ان جہازوں کے ارکان عملہ ہوسکتا ہے کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ایسی صورت میں مقامی لوگوں کی صحت خطرہ میں پڑ سکتی ہے۔ تاہم بھدرک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ عملے کا ٹسٹ کیا جاچکا اور گھبرانے کی بات نہیں۔