اکثریت ۔ اقلیت کی ذہنیت سے آگے بڑھنے کی ضرورت

   

نئی دہلی 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے آج کہاکہ جنوبی ایشیائی ممالک کو اکثریت ۔ اقلیت کی ذہنیت سے آگے بڑھنا چاہئے کیوں کہ تکثیریت ہی اِس خطہ کی طاقت ہے۔ یہاں انڈیا اکنامک سمٹ کے سیشن سے خطاب میں حسینہ نے کہاکہ بنگلہ دیش مختلف گروپوں جیسے بیمسٹیک، برین، بی سی آئی ایم اور سارک کے ساتھ علاقائی تعاون جاری رکھا ہوا ہے۔ اُنھوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ دہے میں کئی زبردست علاقائی نظریات سامنے آئے جس میں کامیابی ملی اور بعض دیگر توقعات پر پورے نہیں اُتر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی سے این آر سی پر بات چیت ہوئی ہے ۔ اس پر کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔