ممبئی ۔ سال 2007 میں اکشے کمار اور پریہ درشن نے پہلی بارہارر کامیڈی فلم میں کام کیا۔ بھول بھولیا کے نام سے یہ فلم سنیما دیکھنے والوں کے ایک شناخت بن گئی اور آخرکار فرنچائز کی آنے والی فلموں کے لیے میراث بناڈالی جس کی وجہ سے اس کے پارٹ 2 اور3 بھی منظر عام پر آئے اور اب اندرونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اکشے کمار اور پریہ درشن ایک بار پھر اکٹھے ہونے کے لیے تیار ہیں جو ایک خاص منصوبہ پر بڑی فلم کی تیاری کررہے ہیں۔ ایک ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ اکشے کمار اور پریہ درشن ایک بار پھر ایک ہاررکامیڈی پر فلم بنانے کے لیے تیار ہیں اور اس کا اعلان پیر 9 ستمبر کوکیا جائے گا۔ اکشے اور پریہ درشن ایک سے زیادہ کہانیوں پر غورکر رہے ہیں اور آخر کار ایک شاندار ہاررکامیڈی پر ٹیم بنا رہے ہیں۔ ان کے بھول بھولیا کے خطوط پر وہ اس نتیجہ خیز سفرکو شروع کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ فلم دسمبر تک شروع کی جائے گی ۔ پریہ درشن اس فلم کے ساتھ ہارر کامیڈی کی بالکل نئی دنیا کی تلاش کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایکتا کپور پروڈیوس کرے گی اور 2025 میں بڑے پردے پر آئے گی۔