اکشے بالی ووڈ کے مصروف اداکاروں میں سے ایک ہے۔ ان کے پاس ان دنوں کئی پراجکٹس ہیں جن میں سے ایک ساوتھ کی سوپر ہٹ ہارر کامیڈی فلم ’’کنچنا 2‘‘ کا ہندی ری میک ہے، اس فلم کے لئے اکشے کمار کا نام کافی پہلے ہی فائنل ہوچکا ہے۔ فلم کے ہندی ری میک کا نام ’’لکشمی بم‘‘ بتایا جارہا ہے۔ فلم میں اکشے کے ساتھ کیارا اڈوانی نظر آئیں گی۔ خبر آرہی ہے کہ اس ہارر کامیڈی فلم کی کہانی بھی لیک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم کنچنا کی اوریجنل کہانی سے یہ تھوڑی ہٹ کر ہوگی۔ اسکرپٹ میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ جہاں اوریجنل فلم میں ہیرو تھوڑا ڈرپوک ہے وہیں اکشے کا کردار ایک نڈر شخص کا ہوگا جسے بھوتوں پر یقین نہیں ہے۔ اوریجنل فلم کا ڈائرکشن کرنے والے راگھو لارنس ہی اس کے ہندی ری میک کو بنائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں پوری اسکرپٹ اوریجنل فلم جیسی ہی ہوگی وہیں اکشے کا کردار بری شخصیتوں سے خوف نہیں کھائے گا۔ ان دنوں ڈائرکٹر کیارا کے رول پر کام کررہے ہیں جو اس فلم میں اکشے کی پتنی کا رول نبھائیں گی۔