اکٹوبر 10 تک رعیتو ویدیکا کے تعمیری کام مکمل کئے جائیں ،چیف سکریٹری سومیش کمار

   

رعیتو ویدیکا ‘ غلّہ گاہ کی تعمیر’ رعیتوبندھو جیسے امور پر تمام اضلاع کے کلکٹروں کے ہمراہ ویڈیوکانفرنس

پداپلی۔اکٹوبر ماہ کی 10 تاریخ تک رعیتو ویدیکا کے تعمیری کاموں کو مکمل کر زیر استعمال بنانے کی ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ رعیتو ویدیکا ‘ غلّہ گاہوں کی تعمیر’ رعیتوبندھو ‘ روزگار ضامن اسکیم’ بلدیات میں صفائی کا انتظام جیسے امور پر تمام اضلاع کے کلکٹروں کہ ہمراہ ریاستی چیف سکریٹری معہ اعلیٰ عہدیداران نے بروز چہارشنبہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ہر کسان کو رعیتو بندھو کہ تحت سرمایہ کاری امداد کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے فنڈز جاری کئے ہیں۔ اس ضمن میں حال ہی میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لازمی طور پر آخری کسان تک رعیتو بندھو امداد کی فراہمی کہ لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ ریاستی سی ایس نے مطلع کیا کہ ریاست بھر میں بنک کھاتہ تفصیلات اور آئی ایف سی تفصیلات کا اندارج صحیح نہ ہونے کہ باعث 39000 کسانوں کہ کھاتے میں سرمایہ کاری امدادی رقم جمع نہیں ہوئی ہے۔ انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کسانوں کہ صحیح تفصیلات اکٹھا کر جلد از جلد آن لائن اندراج کریں۔ تا حال 14514 کسانوں کہ کھاتا تفصیلات کا اندراج عمل میں نہیں آیا ہے۔ اضلاع میں کسانوں کو برساتی رعیتو بندھو امداد کی فراہمی کہ عمل کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے آخری کسان تک اس امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کہ لئے موثر اقدامات کرنے کی سی ایس نے کلکٹروں کو ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 145414 کسانوں سے متعلقہ 15.67 کروڑ روپیوں کہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ منڈل زرعی عہدیداروں اور زرعی توسیعی عہدیداروں کو مذکورہ کسانوں کی تفصیلات جمع کر اندرون 2 دن نقد رقم جمع کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کلکٹروں کو ہدایت دی کہ کسانوں کی فریادی درخواست قبول کرتے ہوئے ان کہ حل کہ تحت ہر ضلع میں خصوصی انتظامیہ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ریاست کہ کریمنگر’ جوگو لامبا گدوال’ ونپرتی’ سدّی پیٹ اضلاع کے حدود میں مختلف آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کہ لئے اراضی کا حصول کیا گیا ہے۔ ماباقی سروے نمبرات میں اراضی سے متعلقہ ڈیجیٹل دستخط کا عمل جلد از جلد مکمل کر انھیں بھی رعیتو بندھو امداد کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ حکومت کہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے رعیتو ویدیکا کی تعمیر کہ لئے پروکیورمنٹس کرنے کی ہدایت دی۔ ریاست بھر میں رعیتو ویدیکا کہ تعمیری کاموں کا جلد از جلد آغاز کرنے’ حساس علاقوں میں کلکٹروں کو خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بنیادی سطح پر معائنہ کر درپیش مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ اضلاع میں مقامی اداروں کہ مناسب انتظام کہ لئے خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے حکومت نے ہر ضلع میں ایک ایڈیشنل کلکٹر کو متعین کیا ہے۔ مواضعات میں کم از کم بنیادی سہولیات کی فراہمی کہ لئے زیر تعمیر شمشان گھاٹ ‘ رعیتو ویدیکا وغیرہ کہ تعمیری کاموں کا معائنہ کرنے کہ لئے ہر منڈل میں ایک خصوصی عہدیدارکو مقرر کیا جائے اور اس خصوصی عہدیدار کو ان تعمیری کاموں سے متعلقہ فوٹوز کو ہر ہفتہ اپ لوڈ کرنے کی ریاستی سی ایس نے ہدایت دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو دھان سکھانے کہ لئے 750 کروڑ روپئے کی لاگت سے ریاست بھر میں ایک لاکھ غلہّ گاہیں تعمیر کرنے کا حکومت نے فیصلہ لیا ہے۔ تا حال 49441 غلہّ گاہوں کی تعمیر کہ لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ ریاسی چیف سکریٹری نے کلکٹروں کو ہدایت دی کہ مواضعات میں عوام کو نئے جاب کارڈز دئیے جائیں۔ روزگار طمانیت فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کہ زیر التواء کاموں کو بروقت مکمل کریں۔ تمام ضرورت مند افراد کو روزگار ضامن کہ تحت کام مہیا کیا جائے۔ اضلاع میں زرعی گوداموں اور فوڈ ریفائننگ انڈسٹری کہ قیام کہ لئے موزوں جگہ کا انتخاب کریں۔ انھوں نے مطلع کیا کہ 2 ہزار کروڑ کی لاگت سے ہر اسمبلی حلقہ کہ منڈل میں زرعی گوداموں کا قیام عمل میں لانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ کورونا بحران کہ پس منظر میں ہر بلدیہ میں صفائی پر خصوصی توجہ دینے’ موسمی بیماریوں کہ تدارک کہ لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔بلدیات میں اربن لنگس اسپیس کہ قیام کہ لئے اقدامات کرنے’ حکومت کی جانب سے جاری کردہ فنڈز سے 10 فیصد گرین بجٹ مختص کرنے کی ہدایت دی۔اس کانفرنس میں شریک پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے کہا کہ ضلع کہ 54 کلسٹروں سے 51 کلسٹروں میں رعیتو ویدیکا کہ تعمیری کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔ 16.23 کروڑ لاگت کا تخمینہ کرتے ہوئے غلہ گاہوں کی تعمیر سے متعلق رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔ ضلع میں نئے زرعی گوداموں کی تعمیر کہ لئے 320 ایکراراضی ‘فوڈ ریفائننگ سنٹرس کہ قیام کہ لئے167 ایکر اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا ‘ راماگنڈم میونسپل کمشنر اودئے کمار’ ضلعی دیہی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار’ ضلعی زرعی عہدیدار ترومل پرساد اورتمتعلقہ عہدیداران نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔