اکھلیش نے عتیق احمد کا نام لئےبغیر یوگی حکومت پر الزام لگائے

   

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے احتجاج میں پہنچے سابق چیف منسٹر یو پی اکھلیش نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکمراں پارٹی عوام کو ڈرا رہی ہے۔ اکھلیش نے عتیق احمد کا نام لئے بغیر کہا کہ لوگوں پر جان لیوا حملے کرنا ہرگز ٹھیک نہیں۔ سوشلسٹ کبھی بلڈوزر کے کلچر کو قبول نہیں کر سکتے جو لوگوں کو ڈراتے ہیں وہ زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہتے۔ یوپی کے حوالے سے اکھلیش نے کہا کہ وہاں بھی بلڈوزر چلتے ہیں۔ ہم نے فیک انکاؤنٹر دیکھے۔ دیش کے بڑے چینلز لائیو تھے اور کسی کی پولیس حراست میں جان چلی گئی۔
کنگنا کی انتخابی جیت کو چیلنج
شملہ: منڈی لوک سبھا حلقہ سے ایک آزاد امیدوار نے چہارشنبہ کو ہماچل پردیش ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر درخواست دائر کی اور بی جے پی امیدوار کنگنا رناوت کی انتخابی جیت کو چیلنج کیا گیا۔ عدالت نے 21 اگست تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا گیا ہے ۔