اکھلیش یادو کی دختر سی اے اے کیخلاف احتجاج میں شامل

,

   

لکھنؤ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو کی 14 سالہ دختر ٹینا یادو نے بھی چند دن قبل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا ۔ ٹینا یادو اتوار کو کلاک ٹاور پہنچیں جہاں سینکڑوں خواتین اس قانون کے خلاف دھرنے پر تھیں ۔ اُنھوں نے وہاں کچھ وقت گذارا اور احتجاجی خواتین سے بات چیت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹینا کے کچھ دوست احتجاج میں شریک ہیں، ان سے ملاقات کیلئے وہ گئی تھیں اور کچھ وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گذارا۔ یہ پہلا موقع ہے جب سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو کی لڑکی نے اپنے طور پر کسی سیاسی پروگرام میں حصہ لیا ہے۔ خواتین کی بڑی تعداد کلاک ٹاور کے قریب اس قانون کے خلاف احتجاج کررہی ہیں جن میں بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔