جوالا پور ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)اتراکھنڈ میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے دعویٰ کیا ہیکہ ہردوار میں واقع ان کے جوالاپور حلقہ کے حدود میں ایک ایسا علاقہ جو ’’مکمل پاکستان‘‘ کہلایا جاتا ہے۔ سڑک 67 کیلو میٹر طویل ہے اور اس میں 52 فیصد حصہ پاکستان ہے ‘‘۔ بی جے پی کے یہ رکن اسمبلی یہاں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ماباقی 48 فیصد ووٹوں کی مدد سے جیت حاصل کیا ہوں‘‘۔