اگروال اولین سنچری کو ڈبل سنچری میں بدلنے والے چوتھے بیٹسمین

   

وشاکھا پٹنم ۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے اوپنر میک اگروال اپنی اولین ٹسٹ سنچری کو ڈبل سنچری میں بدلنے والے چوتھے ہندوستانی بیٹسمین بن گئے۔ان سے قبل یہ کارنامہ دلیپ سردیسائی، ونودکامبلی اورکرون نائر نے بھی انجام دیا ہے ۔یہ اگروال کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں نویں اور تیسری ڈبل سنچری تھی جس کے دوران انہوں نے روہت شرما کے ساتھ 317 رنز جوڑ کر ہندوستان کیلئے تیسری بڑی اوپننگ شراکت کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔یاد رہے کہ اگروال اور انکے ساتھی اوپنر روہت شرماجوکہ پہلی مرتبہ کسی ٹسٹ میں ایک ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا لیکن انہوں نے اپنی پہلی ہی اننگز میں کئی ریکارڈ توڑدئے ۔