اگر بی جے پی 2024 کے انتخابات جیت جاتی ہے تو ملک میں کبھی الیکشن نہیں ہوں گے

   

پٹنہ:اگلے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کےلئے منعقد اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ میں ملک کی بیشتر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی ۔بہار کے وزیرا علیٰ نتیش کمار او تیجسوی یادہ کے ذریعہ بلائی گئی اس میٹنگ میں کانگریس کے صدر ملک ارجن سنگھ کھڑکے اور راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے چیرپرسن اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ پارٹی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی، فرہاد حکیم اور ڈیرک اوبرائن بھی میٹنگ میں موجود تھے۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ابتدائی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 2024 کے انتخابات میں اپوزیشن متحد ہو کر لڑے گی۔