لکھی سرائے (بہار)27 جولائی (یو این آئی) جن سوراج پارٹی کے معمار پرشانت کشور نے کہا ہے کہ اگر چراغ پاسوان بہار میں بڑھتے جرائم اور امن و امان سے پریشان ہیں تو سب سے پہلے انہیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کو چھوڑ دینا چاہئے ۔اپنی بہار بدلاؤ یاترا کے دوران لکھی سرائے ضلع کے سوریہ گڑھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشور نے کہا کہ پاسوان یہ بیان دے رہے ہیں کہ وہ بہار میں بڑھتے جرائم سے پریشان ہیں اور وہ ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بدعنوانی کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ جن سوراج لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہاکہ اگر وہ واقعی بہار کی آواز اٹھانا چاہتے ہیں یا بہار کے لوگوں کے لیے لڑنا چاہتے ہیں تو وہ این ڈی اے سے الگ کیوں نہیں ہوجاتے ہیں۔