اگلے وزیر اعظم کیلئے عوام کی منظوری کی ضرورت :صالح

   

بغداد، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صدر برہم صالح نے کہا کہ اگلے وزیر اعظم کے لئے عراقی عوام کی منظوری ملنی ضروری ہے ۔صدر کے دفتر کے مطابق یونیورسٹی سربراہان، ماہرین تعلیم، سنڈیکیٹس اور دیگر شخصیات کے نمائندوں کے ساتھ چہارشنبہ کو اجلاس کرتے ہوئے مسٹر صالح نے کہا کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم کے عراقی عوام کی منظوری ضروری ہے ۔مسٹر صالح نے کہا ’’وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کو‘عراقی لوگوں کی طرف سے قبول کیا جانا چاہئے ’ اور‘آزاد اور پروقار زندگی کیلئے ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے قابل ہونا چاہئے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر اقتصادی بحالی اور بدعنوانی کے خلاف اکتوبر سے ہو رہے احتجاج و مظاہرہ کے پیش نظر عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے استعفی دے دیا تھا، جسے پارلیمنٹ نے قبول کر لیا ہے ۔