نئی دہلی :گرمی کی شدت میں رفتہ رفتہ اضافہ ہو رہا ہے لیکن کچھ جگہوں پر بارش بھی ہورہی ہے۔ جنوبی ہند کے کئی علاقوں میں بھی آج سہ پہر سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہورہی ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں موسم سہانا ہوگیا ہے۔ اس سے سیاحوں کو گھومنے کا اچھا موقع ملے گا۔ اترا کھنڈ میں گرمی کا قہر جاری ہے تو چھتیس گڑھ میں بارش کا امکان ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں اپریل سے جون تک شدید گرمی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کو اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں گرمی جاری رہنے کی امید ہے۔اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں بھی گرمی پریشان کرنے والی ہے۔ تلنگانہ اور کرناٹک کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔گرج چمک کے ساتھ تیزبارش سے کئی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے۔ اگلے 24 گھنٹے میں تلنگانہ، مدھیہ پردیش، گوا، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ کئی ریاستوں میں آندھی اور بجلی گرنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
ادھر جنوبی ریاستوںخاص طور پر تلنگانہ میں آج دوپہر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے عوام کو راحت ملی۔