اہلیتی امتحان کیلئے مفت کوچنگ ، امیدواروں سے درخواستیں مطلوب

   

نظام آباد:محکمہ ریاستی اقلیتی بہبود کے تحت تلنگانہ مینارئٹیز اسٹیڈی سرکل حیدرآباد کے زیر اہتمام مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لئے اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کو دی جائے والی مفت کوچنگ براے گروپ I (پریلمز) گروپ II گروپ III کے لئے مشترک 90 دنوں کے لئے اور گروپ IVکے لئے 60 دنوں کے لئے علیحدہ مفت کوچنگ کے لیے درخواستوں طلب کی گئی ہیں ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ کوچنگ کا ماہ مئی کے پہلے ہفتہ میں آغاز کیا جائیگا انہوں نے بتایا اقلیتی طبقات جن میں مسلم، کرسچن، سکھ، بدھ مت، پارسی وغیرہ شامل ہیں اہلیت و قابلیت رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں گوگل ویب سائٹ ایڈریس پرhttps://docs.google.com/forms/d/1FOZWxlaCoVNhmGOYCg s/98kNUrSvuW9QGDmGggzmE/editدرخواست فارم پر مکمل تفصیلات کے ساتھ آن لائن کرسکتے ہیں ۔درخواست داخل کر نے کاعمل 18؍ اپریل سے شروع ہوگا جبکہ درخواست داخل کر نے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2022 مقرر کی گئی ہے مزید تفصیلات کے لیے درجہ ذیل سیل نمبرات پر رابطہ کریں ڈسٹرکٹ مینارئٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد 9700351786 تلنگانہ اسٹیٹ مینارئٹز اسٹیڈی سرکل حیدرآباد 8790077816 سے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔