پچھلے ایک عرصے خام تیل(پیٹرول،ڈیزل) کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عوام بہت پریشان ہے، لگاتار بڑھتی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر سے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ “تیل کی قیمتوں میں لگاتار دسویں دن بھی اضافہ ہوا ہے، مگر اہل حکومت بالکل لا پرواہی کر رہے ہیں”۔
کانگریس نے مزید کہا کہ” وزیراعظم اور مرکزی وزیر برائے مالیات اس سلسلے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے، حالانکہ تیل کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی اور کاروباری لوگوں کو کافی متاثر کیا ہے “۔
مگر ہمارے وزیراعظم کا یہی کہنا ہے کہ ” بھارت میں سب ٹھیک ہے “۔
(سیاست نیوز)
Fuel prices continue to rise for the 10th consecutive day without any respite from the Central govt. There has been no word from the PM or FM on the effect this price rise is having on businesses or the common man. https://t.co/HHF4A0gLU9
— Congress (@INCIndia) September 28, 2019