ایئرپورٹ پر شدید کہر طیارہ کے حادثہ کا سبب: وزیر شہری ہوابازی

   

حیدرآباد ۔28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے کہا کہ بارامتی ایرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران شدید کہر کے نتیجہ میں پائلٹ کو طیارہ کی لینڈنگ میں دشواری پیش آئی اور لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا اجیت پوار اور دیگر کی موت ہوگئی ۔ عہدیداروں نے پائلیٹ سے جب رن وے کے نظر آنے کے بارے میں سوال کیا تو پائلٹ نے نفی میں جواب دیا جس پر طیارہ نے کچھ دیر تک فضاء میں چکر لگائے۔ دوسری مرتبہ پوچھنے پر پائلٹ نے بتایا کہ رن وے دکھائی دے رہا ہے جس پر حکام نے لینڈنگ کا کلیئرنس دے دیا ۔ کلیئرنس کے چند لمحوں میں طیارہ حادثہ کا شکات ہوگیا ۔ وزیر شہری ہاوا بازی رام موہن یادو نے حیدرآباد میں ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی۔ حیدراباد کے بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر ونگز انڈیا 2026، جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سول ایوی ایشن ایونٹ ہے جس میں بوئنگ، ایئربس، ایمبریئر، ایچ اے ایل، ایئر انڈیا اور انڈیگو سمیت 131 کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ شروع ہوا۔ اس تقریب میں 34 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی نمائش کی گئی، جس میں HAL نے اپنی شہری ہوا بازی کی حکمت عملی کو 6 فیصد سے 25 فیصد تک پھیلانے کے لیے پیش کیا۔ وزیر شہری ہوا بازی نے کہا کہ حادثہ کی جامع تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ڈی جی سی اے اور ایرپورٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیموں نے حادثہ کے مقام کا دورہ کیا۔1
بتایا جاتا ہے کہ لینڈنگ کے وقت کہر کے سبب پائلیٹ نے رن وے کے باہر لینڈنگ کی جس کے نتیجہ میں حادثہ پیش آیا۔1