تیگرائے : ایتھوپیئن فوج نے تیگرائے آزادی عوام نامی باغی محاذ کے زیر قبضہ والڈیا ماکالہ نامی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر لیاہے۔مقامی پریس کے مطابق، باغی گروپ کے خلاف جاری آپریشنز کئے گئے ہیں جن میںمتعدد قصبوں سے اس محاذ کاصفایا بھی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں موجود باغیوں کے تیگرائے کیبعدامہارا اورافارنامی صوبوں پر حملوں کے نتیجے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا تھا۔ملکی فوج زیرقبضہ علاقوں کی واپسی کیلیے کوشاں ہے مگر جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔