ایتھوپیا میں جھڑپیں جاری

   

عدیس ابابا : شمالی ایتھوپیا میں پہلے تیگرائے باغیوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والی ملیشیا طے پانے والے معاہدے کے بعد غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ملک کے امہارا علاقے میں فوج اور امہارا ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ سروس روک دیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔خبروں کے مطابق علاقے میں عام شہری لڑائی کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں اور زخمی ہونے والے شہریوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نومبر 2022 میںTPLF کے ساتھ امن معاہدہ پر دستخط کرنے کے بعد، وفاقی حکومت نے خطے کی تمام مسلح تنظیموں کو غیر مسلح کرنا شروع کر دیا۔وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور “فانو” کہلانے والی ملیشیا نے فوج سے تصادم شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب سوڈان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک کے جنوب مشرق میں ایتھوپیا کے ساتھ ملنے والی گالابت سرحدی چوکی کو بند کردیا ہے۔