ایتھوپیا میں وزیر اعظم کی حمایت میں منعقد ریلی پر حملہ، 29 زخمی

   

ادیس ابابا، 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابي احمد کی حمایت میں منعقد ریلی کے دوران حملہ میں کم از کم 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اخبار ‘عرب نیوز’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ‘اورومیہ’ علاقہ کے امبو نامی شہر میںاتوار کو ہو نے والے بم حملہ میں مسٹر ابي کے حامی زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں ‘اجیگا نیوز’ نے مقامی پولیس کے حوالہ سے کہا کہ یہ حملہ اپوزیشن پارٹی اورومو لبریشن فرنٹ کے کارکنان کی طرف سے کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے 29 میں سے 28 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جنہیں علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے ۔‘عرب نیوز’ کے مطابق اس سلسلہ میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم ابي اس ریلی میں موجود نہیں تھے ۔قابل ذکر ہے کہ ایتھوپیا میں 29 اگست کو الیکشن ہونے والا ہے ، جس کے لئے مارچ میں پرچار شروع ہو جائے گا۔