عدیس ابابا: افریقی ملکوں سوڈان اور ایتھوپیا کے درمیان جاری کشیدگی کے جلو میں سوڈان نے دعویٰ کیا ہیکہ ایتھوپیا کا ایک فوجی طیارہ گذشتہ روز سوڈان کی فضائی حدود میں گھس آیا۔چہارشنبہ کوسوڈانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ایتھوپیا کے فوجی طیارے کا ہمار حدود میں داخل ہونا سوڈان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایتھوپیا کی جانب سے فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوںکے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سوڈانی وزارت خارجہ نے ایتھوپیا کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پڑوسی ملک سے مستقبل میں اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایتھوپیا کی طرف سے بار بار ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی افریقی خطے کے امن استحکام کیلئے شدید خطرہ بن سکتی ہے۔قبل ازیں سوڈان کے سرحدی امور سے متعلق کمیشن کے چیئرمین معاذ تنقو نے کہا تھا کہ سوڈان کی سرزمین اور اس کی سرحدوں کی بار بار خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔