ایرانی ٹی وی اینکر مرضیہ ہاشمی امریکہ میں گرفتار

   

واشنگٹن۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی ٹیلی ویژن اینکر امریکہ میں گرفتار کرلی گئیں۔ یہ اطلاع پریس ٹی نے چہارشنبہ کو دی۔پریس ٹی وی نے بتایا کہ ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوا ہے کہ مرضیہ ہاشمی کو سینٹ لوئس لمبرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ٹی وی اطلاعات میں بتایا گیا کہ مبینہ اینکر اپنے خاندان سے ملنے کے لئے گئی ہوئی تھیں جنہیں گرفتار کرکے واشنگٹن ڈی سی میں حوالات بھیج دیا گیا ہے ۔مرضیہ ہاشمی پر سرکاری طور سے کسی طرح کے الزامات عائد نہیں کئے گئے ہیں۔اس مسئلے پر امریکی انتظامیہ کی جانب سے کسی طر ح کا کوئی بیان بھی نہیں آیا ہے ۔