ایران اب برکس کا مکمل رکن، روس کا اعلان

,

   

قازان(روس): دنیا کے طاقتور حکمران ولادیمیر پوتین کی حکمرانی والے روس کے شہر قازان میں 22 تا 24 اکٹوبر 2024ء برکس کا اجلاس جاری ہے، جو BRICS کا مخفف ہے۔ آج میزبان صدر پوتین نے جب شرکاء دوستوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ کہ اب اسلامی جمہوریہ ایران ’برکس‘ کا مکمل درجہ کا حامل رکن ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایران اور نئے صدر مسعود پزیکشکیان کیلئے فخریہ موقع ہے۔ انھوں نے میزبان صدر پوتین کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ ماسکور حکومت نے واضح کیا کہ روس شنگھائی کواپریشن آرگنائزیشن سے ایران کے الحاق اور فروغ کی بھرپور تائید و حمایت کرتا ہے۔ دنیا کے طاقتور ترین ملکوں کے جواب میں کچھ متحدہ مزاحمت کی غرض سے ایشیا اور یورپ و ایشیا کی مخصوص جغرافیائی صورتحال کے حامل روس پر مشتمل چین اور روس کے ساتھ پانچ رکنی ’برکس‘ 2009، 2010 اور پھر 2011 ء میں اپنی تنظیمی ارتقاء کے مختلف مراحل طے کرتا گیا۔