ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیئر ڈیل ممکن

   

واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہیکہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری نیوکلیئر مذاکرات کے نتیجہ میں معاملت ممکن ہے مگر اب بھی کئی نکات پر اختلافات ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان یالینا پورٹر نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ سب کیلئے قابل قبول ڈیل کو طئے کرنے کیلئے ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ ویانا میں تہران اور 6 عالمی طاقتوں امریکہ، روس ، چین ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وفود 2015ء کے معاہدہ کو بحال کرنے کی کوشش میں ہیں۔