ایران سمیت 7 ممالک اقوام متحدہ ووٹنگ کے حق سے محروم

   

نیویارک: یو این سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیرس نے کہا کہ بقایہ جات کے عدم ادائیگی پر ایران کے بشمول 7 ممالک اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنے ووٹنگ کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایران کے علاوہ دیگر ممالک میں نائجیریا، لیبیا، وسطی افریقی جمہوریہ، کانگو ، برازیلی، جنوبی سوڈان اور زمبابوے شامل ہیں۔ ایران نے بقایہ جات کی عدم ادائیگی کیلئے امریکی تحدیدات کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔