واشنگٹن : امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ ایران موجودہ اور سابق امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے۔ کانگریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ اور اس کے شراکت داروں کے لیے ایک بڑا علاقائی خطرہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگراموں کے علاوہ دہشت گردانہ سرگرمیوں اور پڑوسی ممالک میں عسکری اثررسوخ بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔