نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے خلیج فارس کے حکام سے بات چیت کررہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ توقع ہے کہ ایک طیارہ آج رات ایران پہونچے گا اور ان 300 ہندوستانیوں کے لعاب کے نمونے ساتھ لے آئے گا جو مشتبہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ایران بھی اُن ممالک میں شامل ہے جو اس وباء سے بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ مسافرین کی اسکریننگ کی مکمل تیاری کی جاچکی ہے۔ کیس کے اعداد و تفصیلات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ ارون کمار نے کہاکہ ایوان کے مہان ایر کا ایک طیارہ دہلی تک پرواز کرے گا اور واپسی میں یہاں مقیم ایرانیوں کو واپس لے جائے گا۔