ایران میں مال بردار طیارہ حادثہ کا شکار 15 افراد ہلاک، ایک شخص زندہ بچ گیا

,

   

تہران ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوج کا ایک مال بردار طیارہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 10 افراد سوار تھے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے صرف فلائیٹ انجینئر حادثہ میں بچ گیا۔ دوسری طرف ایران کی شہری ہوا بازی تنظیم کے ترجمان رضا جعفر زادہ نے سرکاری براڈ کاسٹر آئی آر آئی بی کو بتایا کہ طیارہ کارگو بوئنگ 707 تھا جو لینڈنگ کے وقت رن وے سے پھسل گیا تھا۔ آئی آر آئی بی نے ابتداء میں بتایا تھا کہ طیارہ میں 10 افراد سوار تھے۔ کنزرویٹیو نیوز ایجنسی تسنیم نے بھی اسے ایک فوجی طیارہ بتایا جو حادثہ کے وقت کرغستان کے دارالحکومت بشکیک سے گوشت لے جارہا تھا۔ رن وے سے پھسلتے ہی طیارہ شعلہ پوش ہوگیا۔ فی الحال حکام نے حادثہ کی کوئی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی ہیں۔ حادثہ کے مقام سے سات نعشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے اور دیگر نعشوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔