ایران میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی

   

تہران ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں کوروناوائرس سے ملک میں ہونے والی اموات میں ایک مہینے میں پہلی مرتبہ آج یہ تعداد 100 سے کم رہی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورنا سے ملک میں 98 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس سے مہلوکین کی تعداد 4683 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن کے دوران پرتشدد واقعات
جوہانسبرگ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی فروخت پر پابندی پر جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ برہم عوام نے اسکولو ں میں بھی توڑپھوڑ کی۔ ملک میں 2ہزار افراد متاثر ہوئے۔