ایران میں کورونا کیسز 204952

,

   

تہران۔ ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے 2368 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد اتوار کو بڑھ کر 204952 ہوگئی۔وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے 1114 افراد کو اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 116 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2623 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 163591 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد انھیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔