ایران نواز سیٹلائٹ ٹی وی’’المیادین‘‘ کی ویب سائٹ بلاک

   

تل ابیب: اسرائیل نے لبنان سے آپریٹ ہونے والے ایران کے حامی ٹی وی چینل اور ویب سائٹ کو پیر کے روز اسرائیلی علاقے میں ‘بلاک’ کر دیا ہے۔ ٹی وی چینل المیادین کو بند کرنے کی وجہ اسرائیلی سلامتی سے متعلق امور بتائے گئے ہیں۔اس ٹی وی کی حال ہی میں ایک تازہ بڑی خبر امریکی فوجی اڈے پر شام میں راکٹ حملوں کے بارے میں تھی۔ اس پابندی سے کچھ دیر پہلے امریکی وزیر دفاع کی اپنے اسرائیلی ہم منصب سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں اسرائیل کو جنگ لبنان تک پھیلانے سے گریز کا کہا گیا ہے۔اسرائیلی وزارت مواصلات نے کہا ہے کہ اس ‘بلاکیج’ کی اسرائیلی کابینہ نے منظوری دی ہے اور یہ اقدام ہنگامی طور پر کیا گیا ہے۔وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ پیر کے روز میں نے سب سے پہلے جس حکم نامے پر دستخط کیے وہ المیادین کو بلاک کرنے کا حکم نامہ تھا۔’اس فیصلے کے بعد لبنان میں المیادین کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔