تہران ء ایران کی پاسداران انقلاب فوج نے شمالی مغرب میں عراقی سرحد پر اپنی فوج تعینات کر دی ہے۔ پاسداران انقلاب کی زیر حمایت تسنیم خبر ایجنسی نے نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ٹینکوں اور طویل مار کرنے والی توپوں کو سرحد پر پہنچاتے دکھایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بغداد اورتہران کے درمیان ایران مخالف تنظیموں کے اسلحہ ترک معاہدے کی حتمی تاریخ انیس ستمبر کو پوری ہو رہی ہے جس پر ایران نے یہ قدم اٹھایا ہے۔