تہران، 24 مارچ (یو این آئی) ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کردیں۔ ایک اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو تجاویز پیش کی ہیں کہ جنگ روکی جائے ۔ اہلکار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے اولین جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی ہے ۔ ‘امریکہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی’، ایران نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا دوسری خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جانا ہے ، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے ۔ چوتھے تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ہے ، پانچویں آبنائے ہرمز کیلیے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کیخلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے ۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل کو پیش کی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی و سیاسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی شرائط کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے ، ایرانی میڈیا نے ایک سکیورٹی و سیاسی اہلکار کے حوالے سے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ مہینوں پہلے سے طے حکمت عملی کو اسٹریٹجک تحمل کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھا رہا ہے ۔ دشمن کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران اب دشمن کی فضاؤں پر مکمل قابو حاصل کیے ہوئے ہے ، اس صورتحال میں ایران جنگ بندی کے فوری امکانات نہیں دیکھ رہا۔
ایران کے حملوں کی 78 ویں لہر کا آغاز
تہران، 24 مارچ (یو این آئی) ایران نے امریکہ اور اسرائیل پر 78ویں میزائل لہرکا آغاز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے ۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آسمان کو دیکھو، نیا سرپرائزآنے والاہے ،بہت بڑے نتائج سامنے آئیں گے ۔
جنگ کے خاتمے کیلئے
مذاکرات پر زور
کینبرا: 24 مارچ (یو این آئی) یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے منگل کو امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کے بحران کو کم کرنے کیلئیفوری طور پر مذاکرات میں شامل ہوں۔ ڈیر لیین نے کہا کہ بڑھتا ہوا تنازعہ عالمی توانائی کی سپلائی میں خلل ڈال رہا ہے اور تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر رہا ہے ۔