مغربی ایشیا کے بحران سے ساری دنیا میں ایندھن کا مسئلہ، گجرات، راجستھان اور پنجاب آلودگی سے زیادہ متاثر
نئی دہلی۔ 30مارچ (یو این آئی) پیر کو راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا گیا کہ ایرانی توانائی کی تنصیبات پر امریکی اور اسرائیل کی بمباری سے لگنے والی آگ سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کے ہندوستان پر ممکنہ اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے ۔ وقفہ صفرکے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے شیوسینا ادھو کے سنجے راوت نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بحران نے پوری دنیا میں ایندھن کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بم ایران پر گر رہے ہیں لیکن ایرانی توانائی کی تنصیبات میں لگنے والی آگ سے نکلنے والے سیاہ دھوئیں کے اثرات پڑوسی علاقوں حتیٰ کہ ہندستان تک بھی پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات، راجستھان اور پنجاب جیسی ریاستوں کے خاص طور پر اس دھوئیں سے متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ رکن نے کہا کہ ہندستان پر اس دھوئیں کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے فوری طور پر ماحولیاتی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کواس جنگ کو روکنے کے لیے بھی عالمی برادری میں زور دار آواز اٹھانی چاہیے ۔ انسانی تاریخ میں شاید ہی کبھی ایسا وقت آیا ہو جب زمین کا موسمیاتی نظام اس قدر غیر متوازن اور غیر یقینی صورتحال کا شکار رہا ہو جیسا کہ آج ہے ۔ جدید سائنسی تحقیق، خاص طور پر عالمی موسمیاتی رپورٹس اس حقیقت کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں موسمیاتی تبدیلی محض ایک نظریاتی یا مستقبل کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک واضح اور فوری عالمی بحران بن چکی ہے ۔ اس بحران کے مرکز میں گرین ہاؤس گیسوں کا بے تحاشہ اخراج، توانائی کے توازن میں بگاڑ اور سب سے بڑھ کر سمندروں میں بڑھتی ہوئی حرارت شامل ہے ۔زمین کا موسمیاتی نظام بنیادی طور پر توانائی کے توازن پر قائم ہے ۔ سورج سے آنے والی توانائی زمین کو گرم کرتی ہے ، جبکہ زمین اس توانائی کا ایک بڑا حصہ واپس خلا میں خارج کر دیتی ہے ۔ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو ہزاروں سال سے جاری ہے ۔ تاہم صنعتی انقلاب کے بعد سے انسانی سرگرمیوں، خصوصاً فوسل فیولز کے استعمال، جنگلات کی کٹائی، اور صنعتی پیداوار نے فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے ۔یہ گیسیں، جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور میتھین، ایک کمبل کی طرح زمین کے گرد لپٹ جاتی ہیں اور حرارت کو خلا میں واپس جانے سے روکتی ہیں۔ نتیجتاً، زمین پر آنے والی توانائی اور واپس جانے والی توانائی کے درمیان توازن بگڑ جاتا ہے ۔ یہی عدم توازن دراصل گلوبل وارمنگ کی بنیادی وجہ ہے ۔