ایران کی برطانوی آئیل ٹینکر ضبط کرنے کی کوشش ناکام

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ؍ لندن ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی مسلح کشتیوں نے چہارشنبہ کو خلیجی آبی حدود میں برطانوی ٹینکر کو ضبط کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں رائل نیوی کے اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ سی این این نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک برطانوی آئیل ٹینکر کو روکنے اور اپنا رخ بدل کر ایران کی آبی حدود میں جانے کا حکم دیا۔ اس واقعہ کی ایک امریکی طیارہ نے ویڈیوگرافی بھی کی جہاں آئیل ٹینکر کے ساتھ چلنے والے ایک دیگر ٹینکر نے اپنی توپوں کا رخ کشتیوں کی جانب کردیا اور انہیں فوری وہاں سے چلے جانے حکم دیا۔ جبرالٹر میں ایران کے آئیل ٹینکر کو ضبط کرنے پر امریکی صدر حسن روحانی نے برطانیہ کو سنگین نتائج کا انتباہ بھی دیا ہے۔