180 سے زائد زخمی‘کئی عمارتوں کو بھاری نقصان‘متعدد علاقوں میں تعلیمی ادارے بند
تل ابیب ۔22 مارچ ( ایجنسیز۔ )ایران نے اسرائیل کے شہر عراد اور دیمولا آج زبردست میزائل حملے کیے جس میں 6 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے۔برطانوی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران جنگ 24 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایران نے اسرائیلی شہر عراد میں میزائل حملہ کیا ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہو گئے ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 9 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 450 کلو گرام وزنی ایک ایرانی میزائل عراد میں گرا۔ اس حملے کے فوری بعد عراد میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل میں ہنگامی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیل کے متعدد علاقوں میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔لاخیش، مغربی نیگیو اور بحیرہ مردار کے علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اجتماعات 50 افراد تک محدود کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔حکام نے شہریوں کو فوری محفوظ پناہ گاہ تک رسائی ممکن بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔اسرائیل میں خصوصی تعلیم کے ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں منگل اور چہارشنبہ کو کلاسز نہیں ہوں گی۔ایران نے اسرائیلی زیر تسلط علاقے دیمونا پر شدید میزائل برسادیے جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں اسرائیل کے جنوبی شہر دیمونا پر میزائل مارے جانے کا ل منظر دکھایا گیا ہے۔فوٹیج میں زور دار دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 20 افراد زخمی ہیں جن میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔