ایران ۔ اسرائیل امریکہ جنگ کیخلاف ریالی کو آئی ایل ڈبلیو ایف کی تائید : عنایت علی باقری

   

حیدرآباد۔28مارچ(سیاست نیوز) کمیٹی مخالف جنگ کے زیر اہتمام اتوار 29مارچ کو صبح 10:30بجے چارمینار تا نمائش میدان نکالی جانی والی احتجاجی ریالی کی بھرپو رتائید وحمایت کا اعلان کرتے ہوئے غیر رسمی لیبر اور ورکرس فیڈرشن(آئی ایل ڈبلیو ایف) کے قومی صدر وسینئر بی آر ایس لیڈر میر عنایت علی باقری نے کہاکہ آئی ایل ڈبلیو ایف تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کی عوام سے اپیل کرتی ہے وہ مجوزہ ریالی میںشریک ہوکر ظالم کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ میرعنایت علی باقری نے امریکہ اور اسرائیل ساری دنیا پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیںجس کے خلاف ہمیںمتحد ہونے اور اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔باقری نے کہاکہ کل آئی ایل ڈبلیو ایف کے تمام آٹو ‘ ٹیکسی ڈرائیور‘ گھریلو کام کرنے والے‘ ویمنس تنظیمیں ‘ تعمیر لیبر‘ہاکرس اس احتجاجی ریالی او رجلسہ عام میںشریک ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب کبھی جنگ ہوتی ہے تو دولت مند کی دولت میںمزیداضافہ ہوتا ہے جبکہ غریب مزیدغربت کا شکار ہوجاتا ہے۔باقری نے کہاکہ جنگ کا نقصان معصوم عوام کو بھگتا پڑرہا ہے ۔ آٹو ڈرائیورس طویل قطاروں میںکھڑے ہوکر گیس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ باقری نے حکومت ہند سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ فوری طو رپر حرکت میں آئے او رخاموشی ختم کرے او رجنگ روکنے کی پہل کرے۔میر عنایت علی باقر ی نے کہاکہ ہندوستان ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ لہٰذا ہمیں جنگ کو رکوانے کے لئے مرکزی حکومت پر دبائو میںاضافہ کے لئے کمیٹی مخالف جنگ کے زیراہتمام منعقدہ احتجاجی ریالی اور جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔