ایرپورٹ واقعہ میں مرکز ملوث : اکھیلیش

   

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے الزام عائد کیا کہ مرکز انہیں اس ایرپورٹ سے الہ آباد کو پرواز کرنے سے روکنے میں ملوث ہے۔ اکھیلیش یادو نے عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے یہ ریمارکس کو ان (اکھیلیش) کے دورہ سے تشدد پھوٹ پڑ سکتا ہے دراصل ان کی الجھن و پریشانی کو چھپانے کی ایک کوشش ہے جس سے حکومت کے ڈرخوف کا اظہار ہوتا۔ اکھیلیش نے دعویٰ کیا کہ ’’میں سمجھتا ہوں مجھے روکنے میں مرکزی حکومت ملوث ہے۔ ریاستی پولیس ایرپورٹ میں داخل نہیں ہوسکتی کیونکہ اس (ایرپورٹ) کی سیکوریٹی مرکز کے ہاتھ ہوئی ہے‘‘۔