حیدرآباد ۔18مارچ(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میںحکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی نگہداشت کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات راست چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی نگرانی میں کئے جارہے ہیں ۔ بتایاجاتا ہے کہ چیف منسٹر نے ریاست میں کئے جانے والے اقدامات کے متعلق جائزہ لینے کے بعد ان اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا اورعہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی طرح کی کوتاہی نہ کریں کیونکہ کوتاہی سنگین صورتحال کا سبب بن سکتی ہے۔جائزہ اجلاس کے دوران چیف منسٹر کواس بات سے واقف کروایاگیا کہ حیدرآباد میں موجود شمس آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تاحال 66ہزار182 مسافرین کی تشخیص کی گئی جن میں 464افراد مشتبہ پائے گئے۔