ایسا لگا جیسے جنگ میں جارہا ہوں : گل

   

احمدرآباد : تیزی سے ابھرتے ہندوستانی بیٹسمین شبھمن گل نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف جب میں نے ٹسٹ کریئر کا آغاز کیا اور پہلے ٹسٹ میں شرکت کیلئے میدان میں اتر رہا تھا تو ایسا لگا جیسے جنگ میں جارہا ہوں ۔ 21 سالہ بیٹسمین نے دورہ آسٹریلیا میں متاثرکن مظاہرہ کیا اور 91 رنز کی اننگز کھیلنے کے علاوہ چار مقابلوں کی سیریز میں انہوں نے 259 رنز اسکور کئے اور ہندوستان نے اس سیریز میں 2-1 کی کامیابی حاصل کی ۔ گل نے ملبورن میں دوسرے ٹسٹ کے دوران اپنے کریئر کا پہلا مقابلہ کھیلا ۔