کولمبو ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے ایک پارلیمانی پیانل نے جو ایسٹر سنڈے حملوں کی تحقیقات کررہا ہے جس میں 258 افراد ہلاک ہوگئے تھے، تاج سمدرا ہوٹل کو ہدایت کی کہ وہ 21 اپریل کو ہوٹل میں مقیم اور ناشتہ کرنے والے مہمانوں کی فہرست حوالے کریں۔ پارلیمانی کمیٹی صدرنشین آنندا کمار سری نے پیانل کی کارروائی کے دوران یہ فہرست طلب کی ۔ کمارا سری یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کیا وجہ تھی کہ دہشت گردوں نے دیگر پانچ ستارا ہوٹلوں کونشانہ بنایا لیکن تاج سمدرا پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
