ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب کا ترنمول کانگریس کے ممبران اسمبلی و پارلیمنٹ نے بائیکاٹ کیا

   

کولکاتا 11فروری (سیاست ڈاٹ کام)ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کے افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو مد نہیں کیے جانے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور ممبراسمبلی نے اس تقریب کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیدار اور ممبر اسمبلی سوجیت بوس نے ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے پہلے فیس کے افتتاحی تقریب جو سالٹ لیک اسٹڈیم میں منعقد ہورہا ہے میں شرکت نہیں کرنے کا فیصلہ کیاہے اور مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل اس کا افتتاح کیا ہے ۔کاکولی گھوش دستیدار نے ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی دین ہے ۔جب وزیر اعلیٰ مرکزی حکومت میں وزیر ریلوے تھیں تو انہوں نے اس پروجیکٹ کو سیکشن کیا تیا۔مگر اب جب یہ تیار ہوگیا ہے تو اس تقریب میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو مدعو نہیں کیا جارہا ہے ۔