ایس آر یونیورسٹی کی جانب سے انوویشن ایکسچینج کا آغاز

   

ورنگل /13 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وائس چانسلر پروفیسر دیپک گرگ نے ایس آر انوویشن ایکسچینج کے ذریعہ نیا اسٹارٹ اپ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ Zenmach Technologies Pvt Ltd کے اشتراک سے ایک اختراعی ڈیجیٹل مارکٹ پلیس ہے ۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ۔ نئی صنعتیں قائم کرنے کیلئے درکار ضروریات کو ایک ہی مقام سے پوری کرنے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔ راست مشنری خریدنے کیلئے رہنمائی کی جاتی ہے ۔ یہ جنوبی ہند کی ایک سرکارہ انکیومیٹر ہے۔ گذشتہ 5 سالوں میں 100 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو انکیوپیٹ کیا ہے ۔ 30 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو فنڈز فراہم کیا گیا۔ 350 زیادہ ملازمتیں فراہم کی گئی ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی ایس آر یونیورسٹی کا مقصد ہے ۔ حیدرآباد کے بعد ورنگل میں اس طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر سی ای او بی ایس راؤ ، وائس چانسلر دیپک گرگ ، روی کمار فاؤنڈر زینٹک ٹیکنالوجی مادھو اور دیگر موجود تھے ۔