سخت ترین احتیاطی تدابیر، وقت سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز میں حاضر رہنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔17۔ مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 19 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات ایس ایس سی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات و انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر طلبہ و طالبات کو امتحانی مرکز کے پاس گروپوں کی شکل میں نہ ٹھہرنے اور فوری طور پر امتحانی ہال میں روانہ ہوجانے کی سخت ہدایات دی گئی ہے۔ امتحانات ایس ایس سی کے انعقاد سے متعلق کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ریاستی وزیر تعلیم شریمتی پی سبیتا اندرا ریڈی نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں کہا کہ امتحانات ایس ایس سی کیلئے ریاست بھر میں جملہ 2030 امتحانی مراکز قائم کئے گئے جبکہ ریاست بھر میں امتحانات ایس ایس سی میں جملہ (5,34,903) طلباء و طالبات شرکت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے امتحانی مراکز کیپاس ممکنہ احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں اور بالخصوص کھانسی ، زکام سے متاثر رہنے والے طلباء و طالبات کیلئے خصوصی کمرے مختص کئے گئے ہیں اور امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کیلئے سیناٹائزرس رکھے جارہے ہیں اور طلباء و طالبات ماسکس لگانے کے علاوہ پانی کی بوتلیں ساتھ لے جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ طلباء و طالبات کو ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے سے ہی امتحانی ہال میں روانہ کرنے کے اقدامات کئے ج ارہے ہے ں۔ علاوہ ازیں امتحانی مراکز پر میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ساتھ بعص ضروری ادویات بھی دستیاب رکھی جارہی ہیں اور امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات کو مقررہ وقت پر پہنچانے کیلئے آر ٹی سی کی خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ۔ وزیر تعلیم شریمتی بی سبیتا اندرا ریڈی نے بتایا کہ امتحانات ایس ایس سی کے لئے ایک خصوص کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور کسی کو کوئی اطلاعات فراہم کرنے یا شکایتوں کیلئے فون نمبر (040-23230942) پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے طلباء و طالبات سے کسی ڈر و خوف کے بغیر اپنے امتحانات تحریر کرنے کی پرزور خواہش کی۔