ایس ایس سی امتحانی فیس کی تاریخوں کا اعلان

   

13 نومبر تک فیس ادا کی جاسکتی ہے
حیدرآباد 23 اکتوبر ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹوریٹ برائے سرکاری امتحانات نے ایس ایس سی ‘ او ایس ایس سی اور ووکیشنل پبلک امتحانات کی فیس داخل کرنے کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ امتحانات مارچ 2026 میں منعقد ہونگے ۔ طلباء 30 اکٹوبر سے 13 نومبر تک کسی جرمانہ کے بغیر امتحانی فیس ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد 15 نومبر تا 29 نومبر 50 روپئے دیرانہ کے ساتھ فیس داخل کی جاسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ 2 ڈسمبر تا 11 ڈسمبر 200 روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کی جاسکتی ہے ۔ 15 تا 29 ڈسمبر 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کی جاسکتی ہے ۔ تمام طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائین فیس ادا کریں۔ تمام مضامین کی فیس 125 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ تین مضامین کا امتحان تحریر کرنے والے طلباء 110 روپئے ادا کرسکتے ہیں جبکہ تین سے زائد پرچے لکھنے والے طلباء 125 روپئے ادا کریں۔ ووکیشنل امیداوروں کو ریگولر فیس کے ساتھ 60 روپئے اضافی ادا کرنے ہونگے ۔ ایس سی ‘ ایس ٹی اور بی سی طلباء اگر سرکاری پورٹل پر اپنی تفصیلات درست درج کریں تو انہیں فیس سے استثنی دیا جائے گا ۔