ایس ایس سی امتحان ‘ انگریزی پرچہ دوم 3 اپریل کو منعقد ہوگا

   

حیدرآباد 5 مارچ ( این ایس ایس ) ایس ایس سی بورڈ نے آج کہا کہ ایس ایس سی امتحانات میں انگریزی کا پرچہ دوم جو 22 مارچ کو منعقد ہونے والا تھا وہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ امتحان 3 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ بورڈ نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ 22 مارچ کو قانون ساز کونسل کے انتخابات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے ۔ یہ انتخابات 22 مارچ کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونے والے ہیں۔ ایس ایس سی امتحانات کا 16 مارچ کو زبان اول پرچہ اول سے آغاز ہوگا اور 3 اپریل کو اختتام عمل میں آئیگا ۔