حیدرآباد 8 نومبر ( سیاست نیوز )تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس کی ادائیگی کیلئے ڈائرکٹر اگزامنیشن نے شیڈول جاری کردیا ۔ امتحانی فیس ادائیگی کیلئے آخری تاریخ 18 نومبر ہے ۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی کہ اس تاریخ تک فیس جمع کروادیں تاکہ اضافی چارجس سے بچاجاسکے ۔ 50 روپئے دیرینہ کے ساتھ فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 ڈسمبر ہوگی ۔ 200 روپئے دیرینہ کے ساتھ فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 ڈسمبر ہے اور 500 روپئے دیرنہ کے ساتھ آخری تاریخ 21 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر امتحانات نے اسکول انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ طلبہ کو بروقت آگاہ کریں تاکہ امتحانی فیس کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ ہوتاکہ طلبا بروقت تیاریوں کا آغاز کرسکیں ۔