حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے بموجب ایس ایس سی / او ایس ایس سی / ووکیشنل امتحانات منعقد شدنی مارچ 2024 میں شرکت کے لیے ریگولر / خانگی امیدواروں کی جانب سے امتحان فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ میں دیرینہ فیس کے بغیر 7 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ امیدوار 50 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 14 دسمبر ، 200 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 21 دسمبر اور 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 3 جنوری تک امتحان فیس داخل کرسکتے ہیں ۔ اس میں مزید کوئی توسیع نہیں ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے طلبہ متعلقہ ہیڈ ماسٹر سے ربط کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ bse.telangana.gov.in دیکھ سکتے ہیں ۔۔