ایس ایس سی اڈانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کی آج اجرائی

   

حیدرآباد 6جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات جون 2023 ء کے نتائج کل 7 جولائی کو جاری ہونگے۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے مطابق ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج سہ پہر 3.00 بجے www.bse.telangana.gov.in پر جاری کئے جائیں گے۔ امیدوار نتائج کا http://results.bsetelangana.org پرمشاہدہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ جون میں منعقد ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں ریاست بھر سے تقریباً 70,000 طلبہ نے شرکت کی تھی۔ر